نیپالی اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نیپالی اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کو طبیعت خراب ہونے پر ناروِک ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ہسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور دوران علاج اچانک طبیعت خراب ہونے پر ان کا انتقال ہوگیا۔ ای سی جی رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ دل کا دورہ تھی۔سنیل تھاپا نیپالی سنیما کے ممتاز اداکار تھے اور انہوں نے 300 سے زائد نیپالی فلموں کے علاوہ کئی ہندی، تامل اور بھوجپوری پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔