پاکستان میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی حیدر نے گلوکار چاہت فتح علی خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
علی حیدر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ 20 کروڑ روپے کی پیشکش پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی حیدر نے کہا کہ وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا شاید کبھی نہیں گائیں گے، تاہم انہوں نے ان کے ناقدین کو مشورہ دیا کہ انہیں جی لینے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چاہت فتح علی خان کا ٹائم ہے اور ان کو جو شہرت مل رہی ہے وہ کسی دعا کے اثر سے ہو سکتی ہے، اس لیے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔علی حیدر نے مزید کہا کہ چاہت فتح علی خان کو کامیڈین یا انٹرٹینر کچھ بھی سمجھا جا سکتا ہے، لیکن انہیں جینے کا حق دیا جائے۔