دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں، جس دوران روزے اور عبادات میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس ماہ مقدس کے دوران زیادہ تر مسلم ممالک میں دفتری امور کے اوقات کار میں نرمی کی جاتی ہے۔کویت نے بھی ماہِ رمضان کے آغاز پر سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے، جو یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہوں گے۔عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران سرکاری اداروں میں کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔ ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آئیں اور ساڑھے چار گھنٹے کام کا دورانیہ مکمل کریں۔سول سروس کمیشن نے رمضان کے دوران کام کے مقررہ اوقات پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہوگا، جبکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔