رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت سیکرٹری اوقاف کریں گے۔

 اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندگان اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران شہر لاہور سمیت پنجاب بھر سے موصول ہونے والی چاند نظر آنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی، جنہیں بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کیا جائے گا۔رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصولہ شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ صادر کرے گی۔