لاہور: کاہنہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

لاہور: کاہنہ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

کاہنہ کے علاقے ڈی ایچ اے رہبر گیٹ نمبر 3 کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ حسیب اشرف جاں بحق ہو گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم متوفی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس کارروائی کے پیش نظر میت کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔