لاہور کے علاقے گلبرگ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں پنجاب یونیورسٹی کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے 66 سالہ موٹر سائیکل سوار سلیم حسین جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی نواسی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سلیم حسین اپنی نواسی کو اسکول چھوڑنے کے لیے جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سلیم حسین موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ بچی زخمی ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔