راولپنڈی: کہوٹہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

راولپنڈی: کہوٹہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی اسپتال پہنچا دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مزید تعین کیا جا سکے۔