جالندھر میں عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے فائرنگ سے ہلاک

جالندھر(آئی این پی)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں عام آدمی پارٹی  کے رہنما لکی اوبرائے کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ جالندھر کے مصروف علاقے ماڈل ٹان میں واقع ایک گوردوارہ صاحب کے باہر پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لکی اوبرائے پر متعدد فائر کیے، جن میں سے 5 گولیاں ان کے جسم کو لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت لکی اوبرائے اپنی گاڑی میں موجود تھے اور فائرنگ انتہائی قریب سے کی گئی، جس سے حملے کی سنگینی اور منصوبہ بندی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔فائرنگ کے فورا بعد لکی اوبرائے کو شدید زخمی حالت میں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کر دی۔  واقعے کی اطلاع ملتے
 ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے