جالندھر بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر ڈیلیوری سکوٹر دھماکے سے تباہ ہو گیا‘دوسرا دھماکہ مرتسر خاصہ آرمی کیمپ کے قریب ہوا
لوگوں کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے‘یہ پنجاب کے لئے بی جے پی کی تیاریوں کا حصہ ہے:وزیراعلیٰ بھگونت مان
امرتسر(پبلک نیوز‘آن لائن)جالندھر بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے باہر ڈیلیوری اسکوٹر دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ڈیلیوری رائیڈر اور بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے۔ جالندھر دھماکے میں کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ خالصتان لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم نے حملہ مقتول شدت پسند کا بدلہ قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر خاصہ آرمی کیمپ کے قریب دوسرا دھماکہ بھی رپورٹ ہوا۔ پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت اور تحقیقات مزید تیز کردی گئیں۔وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا ہے کہ جس ریاست میں الیکشن لڑنا ہوبی جے پی وہاں پہلے فسادات کرواتی ہے، اندرونی لڑائیاں کرائی جاتی ہیں،لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے یہی ان کے کام کرنے کا طریقہ ہے۔ ایک بیان میں امرتسر اور جالندھر میں دھماکوں پر وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ردعمل میں کہا کہ یہ بی جے پی کے کام کرنے کا طریقہ ہے‘جس ریاست میں انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہاں پہلے فسادات کرواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں چھوٹے پیمانے پر دھماکے کروائے جاتے ہیں‘اندرونی لڑائیاں کروائی جاتی ہیں‘لوگوں کو مذہب اور ذات کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے‘یہ پنجاب کے لیے بی جے پی کی تیاریوں کا حصہ ہے۔