نئی دہلی (آئی این پی)بھارتیہ جنتا پارٹی نے حال ہی میں ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بالی ووڈ فلم مسٹر انڈیا کے بدنام زمانہ ولن موگیمبو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔بی جے پی رہنما کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے ویڈیو کے ذریعے دیا جس میں بی جے پی کے پوسٹر کا مذاق اڑایا اور یہاں تک کہ اروند کیجریوال اور مرکزی وزیر امیت شاہ کے درمیان ایک فرضی گفتگو بھی شامل کی۔ پوسٹ میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی گھبرا رہی ہے کیونکہ وہ خود کو دہلی میں ہارتے ہوئے دیکھ رہی ہے