صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے ہیں اور مشرقِ وسطی میں اپنی سفارتی سرگرمیاں بڑھائی ہیں: رجب طیب
انقرہ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تنا قابو سے باہر ہوا تو پورا مشرقِ وسطی ایک نئے تنازعے کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر اردوان نے مصر کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور ایرانی قیادت کی سطح پر بات چیت انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمان میں نچلی سطح کے جوہری مذاکرات متوقع ہیں