امریکہ اور اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں: ایران

ایران نے عالمی برادری کو امریکہ اور اسرائیل کی دہشتگردی کی معاونت کرنے سے متعلق آگاہ کردیا
تہران(آ ئی این پی )ایران نے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے  امریکہ  او ر اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کی گرفتاری کا دعوی کیا۔ایرانی میڈیا نے ملک میں فساد میں ملوث گرفتار افراد کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب ایران نے عالمی برادری کو امریکا اور اسرائیل کی دہشتگردی کی معاونت کرنے سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔