مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لئے امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،پاکستان رابطہ کاری کررہا ہے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششوں پر اتفاق
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کی رابطہ کاری کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اور ایران پاکستان کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حقیقت میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت پاکستان کے ذریعے پیغامات کے تبادلے کی صورت میں جاری ہے۔دریں اثناء جہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے گفتگو میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ
تعلقات اور مشترکہ مفادات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔