فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے:مارکوروبیو
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم ایک جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک فریقین میز پر نہ آئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ جمعہ سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، امریکی کوششوں کا واحد مقصد تنازع کا خاتمہ ہے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔