واشنگٹن (آئی این پی )امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ دینے پر سزا دینے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایسے نیٹو ممالک سے امریکی فوجیوں کو نکالا جائے گا جو ایران جنگ میں غیرمعاون رہے۔جریدے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ممالک میں تعینات کیا جائے گا جو اس جنگ میں حمایت کر رہے ہیں۔