لاہور(آئی این پی)لاہور میں بسنت کی بحالی کے بعد غیر ملکی سیاح بھی اس تہوار میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں نے گھروں کی چھتوں، ہوٹلوں اور مخصوص ثقافتی مقامات پر بسنت منائی۔ غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اندرون شہر، شاہی قلعہ کے اطراف، بادشاہی مسجد کے نزدیک علاقوں، گلبرگ اور ڈیفنس میں بسنت کے رنگ دیکھے اور مقامی لوگوں کے ساتھ پتنگ بازی کی۔کیتھڈرل چرچ لاہور کی گرانڈ میں بسنت منانے والے ڈیوڈ کا کہنا تھا وہ اپنے ملک میں بسنت مناتے ہیں لیکن پاکستان میں پہلی بار بسنت منارہے ہیں۔