عوام محفوظ بسنت منائیں ‘ کوئی موٹرسائیکل سوار سیفٹی رارڈ کے بغیر سڑکوں پر مت آئے
لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہی ہیں:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے مریم نواز کے ایک ثقافتی فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے عوام کو بسنت کی شکل میں انکی خوشیاں واپس لٹائی ہیں، لاہور میں پورے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اوورسیز اور غیرملکی شہری بسنت منانے آئے ہیں، لاہور اور آسمان بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں، لاہور نے ثابت کردیا وہ زندہ دلوں کا شہر ہے۔انہوں نے شہریوں سے تاکید کی کہ عوام محفوظ بسنت منائیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، کوئی موٹرسائیکل سوار سیفٹی رارڈز کے بغیر سڑکوں پر مت آئے جبکہ لیسکو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کیو آر کوڈ والی ڈور اور پتنگ استعمال کریں جبکہ چھتوں پر پتنگ اڑانے والے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہیں، سپلائی بڑھنے سے گڈی اور ڈور کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آئی ہے، مزید سپلائی آنے سے پتنگ اور ڈور کی مزید قیمتیں کم ہونگی۔