پنکی اور فرح گوگی کے کارناموں کو کہاں چھپائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بانی کی آنکھ نہ کھلنے کے باعث نہیں سنایا جاسکا‘ 9 مئی کے ملزموں کو سزا ضرور ملنی چاہئے
لاہور(سپیشل رپورٹر) ویر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت کی کامیابیوں سے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی، مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ایک لاکھ سٹارٹ اپس کو رواں سال شروع کیا جائے گا، ای وہیکلز کے حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے، ای وہیکلز بہت جلد آپ کو لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی‘ پاکستان کی اصل یوتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ ہے، یوتھ کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بہت پیار مل رہا ہے، دوسرے صوبوں کے عوام سوچتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتیں۔پنجاب حکومت کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،انہوںنے کہا پنکی اور فرح گوگی کے کارناموں کو کہاں چھپائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بانی کی آنکھ نہ کھلنے کے باعث نہیں سنایا جاسکا۔ نو مئی کے ملزمان کو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہئے، 9 مئی کو انقلاب کے بجائے بغاوت کی گئی، کابینہ میں بند لفافہ کیوں منظور کرایا گیا، کیوں بند لفافے کو کھولنے سے منع کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔