لیگی امیدواروں کی جیت نے ثابت کردیا لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں عظمی بخاری

چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا شور رہ گیا، ہری پور میں  جعلی تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی 
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  پنجاب میں تمام حلقوں سے لیگی امیدواروں کی بڑی لیڈ نے ثابت کیا لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ایک مرتبہ پھر عوام نے نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، عظمی بخاری نے   ضمنی الیکشن جیتنے والے لیگی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی  ۔انہوں نے کہا  یہ مریم نواز کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کے اثرات ہیں، لیگی امیدواروں نے 20 ہزار سے 1 لاکھ 20 ہزار کی لیڈ سے کامیابیاں حاصل کیں  ہری پور میں لیگی امیدوار بابر نواز کی فتح نے جعلی تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے