علامہ اقبال کو پاکستان کی طرح ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے: ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایرانی وفد سے ملاقات،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفدکے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک روانگی سے قبل خصوصی ہدایت کی تھی کہ ایران مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہے۔،پاکستان اور ایران میں مذہبی اور ثقافتی گہری مماثلت رکھتی ہیں۔ ایران اور پاکستان مل کر علامہ اقبال کا دن منائیں گے۔ علامہ اقبال کو پاکستان کی طرح ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔یومِ اقبال کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب الحمدللہ یادگار ثابت ہوگی۔