70 فیصد لوگ وزیراعلی کی کارکردگی سے متاثر ہیں،سندھ‘ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کچھ باتیں نمبربنانے کے لئے کرتے ہیں، اڈیالہ جیل میں تو گالیاں پڑتی ہیں:وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے تمام صوبوں کے عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں، سندھ کے پی کے لوگ خواہش کا اظہار کررہے ہیں ان کے پاس مریم نواز جیسی وزیر اعلی ہوتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلی مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلی مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں، ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلی مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں۔ سیاسی بونے اور یتیم ان کی کارکردگی پر بات کررہے ہیں۔ جرنلسٹ ہائوسنگ سوسائٹی فیز ٹو کیلیے روڑا کو برباد کیا اس میں بندر بانٹ ہوئی۔ جرنلسٹ ہائو سنگ سوسائٹی ٹو کیلئے پیسے مریم نواز صحافیوں سے نہیں لے رہی۔ لاہور پریس کلب کو 2 کروڑ بزدار دور میں دئیے گئے تو ہم نے 200 فیصد گرانٹ دیں۔ بزدار دور میں 2 کسانوں کو ٹھوکر نیاز بیگ پر گولیاں مار دی گئیں انہیں کسان کارڈ نہیں دیا یہ تو نوازشریف نے شروع کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ صحت کارڈ 2015نوازشریف کا منصوبہ تھا جس پر پی ٹی آئی نے رنگ روغن کیا گیا۔ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دے دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے کسان سے 500 روپے تو لئے لیکن پیسے خزانہ سے اپنی جیبوں میں ڈالے۔