ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ، کسی رعایت کے مستحق نہیں:سربراہ جے یوآئی
اسلام آباد(آئی  این پی)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے  ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ۔وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے امام بارگاہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت جب کہ زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ، کسی رعایت کے مستحق نہیں، کے پی ، بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہورہی ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ،فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔