اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے اور ان کے بازو پر چوٹ آئی۔
ذرائع کے مطابق، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو "ٹاؤٹ" کہا، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔ اس کے بعد فواد چوہدری نے انہیں تھپڑ مارا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا۔یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔