اٹک کے علاقے فتح جنگ میں برساتی نالے کا حادثہ، ایک بچے کی لاش برآمد، دوسرا لاپتہ

اٹک کے علاقے فتح جنگ میں برساتی نالے کا حادثہ، ایک بچے کی لاش برآمد، دوسرا لاپتہ

فتح جنگ کے نواحی علاقے گاؤں پنڈ جنگل میں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، جس کے بعد علاقے میں افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچے نالے میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ 14 سالہ ایک بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی ہے، جسے بعد ازاں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسرے بچے کی تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سرچ آپریشن میں مقامی رضاکار بھی حصہ لے رہے ہیں، جبکہ نالے میں پانی کے بہاؤ اور گہرائی کی وجہ سے ریسکیو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے برساتی نالوں کے قریب حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔