ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک کانسٹیبل شہید، شہری زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک کانسٹیبل شہید، شہری زخمی

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی شہری کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے فوری طور پر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔