ہلوکی انٹرچینج پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پولیس کانسٹیبل اختر حسین جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اختر حسین پتوکی کے رہائشی اور ڈی آئی جی حماد کے گھر پر تعینات تھے۔ حادثے کے وقت، وہ رات گئے یونیفارم میں ہلوکی انٹرچینج پر لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے جب ایک نامعلوم کار نے انہیں ٹکر ماری، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے اختر حسین کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔