سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
عدالتی کارروائی اور وکلا کی درخواست
ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
آئندہ سماعت کی تاریخیں
تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری کو ہو گی۔عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ورنہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔