پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کرتے ہوئے، پرویز الہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے ہیں۔تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا ہے، کیونکہ وہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔

پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اس مقدمے میں ابھی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، اور بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے سماعت کو 6 نومبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کر رہے ہیں۔