سوات کے علاقے کانجو میں دریائے سوات سے ایک کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو ایک روز قبل لاپتا ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق، بچے کی شناخت 6 سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بچے کے لاپتا ہونے پر اہل خانہ نے کانجو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ بچے کی موت کے اصل اسباب معلوم کیے جا سکیں۔