ڈی جی ایل ڈی اے کا جی ون مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون کا دورہ کیا، کمرشل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔پہلے مرحلے میں فرنٹ سائیڈ پر پارکنگ ایریا کو بہتر کیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمرشل زون کی فرنٹ سائیڈ پر سیوریج سمیت دیگر کام کر لئے گئے ہیں۔ پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز اور پیور بھی نصب کئے جائیں گے۔