ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ( ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے علاقوں فیشن ایونیو، سرسید روڈ، حالی روڈ اور لنک ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی نے سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے ہدایت کی کہ فیشن ایونیو پر جاری کام جلد مکمل کیا جائے۔حالی روڈ پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے۔