وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ فیروزپور روڈ، گجومتہ،ایل ڈی اے سٹی، سلمان پارک، نشتر کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین فیروزپور روڈ پر واسا سیوریج لائن ڈال رہا ہے، بارشی پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنایا جائے گا۔ انہوں نے گلبرگ اور ٹولنٹن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔