ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹھوکر پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈیزائن کنسلٹنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی نے کہا شہر کے اہم ترین داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔موٹروے سے ٹھوکرکی جانب ایک طرف این جے بیرئیر اور دوسری طرف دلکش فینسنگ لگائی جا رہی ہے۔موٹروے سے ٹھوکر داخلی سائیڈ پر خوبصورت مونو منٹ اور بہتر سائینج شامل کی جا رہی ہے۔ سڑک کی دوسری طرف اسفالٹ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔فٹ پاتھ کے اوپر سولر لائٹس کی تنصیب مکمل، ریمپس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹریفک دبا ئو اور رش کی وجہ سے کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔