3لاکھ اساتذہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے 3 لاکھ اساتذہ پہلی بار 15 اپریل سے شروع ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر تحت ہونے والے یہ مقابلے 19 اپریل تک جاری رہیں گے۔اس بار اساتذہ کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور 400 میٹر ریس شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ سطح پر کامیاب اساتذہ کو ڈویڑنل سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔