دہلی انتخابات، ایگزٹ پول میں بی جے پی کے جیتنے کی پیشگوئی

 نئی دہلی (آئی این پی )سیاسی طور پر اہم مقابلے کے لیے جاری کردہ ایگزٹ پول کے مطابق دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد اقتدار میں واپس آسکتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  بی جے پی کے خلاف مشترکہ اتحاد میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کے بعد کانگریس سنگل ہندسوں میں پیچھے دکھائی دے رہی ہے، 70 نشستوں والی اسمبلی میں بی جے پی کی 36 نشستوں کی جیت کا امکان ہے