بھارت: مسافر نے دورانِ ٹیک آف طیارے کے ایمرجنسی ایگزٹ ہینڈل کا کور کھول دیا

 بنگلور و (آئی این پی )بھارت کے وارانسی ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، اکاسا ایئر لائنز کی پرواز میں ایک مسافر نے دوران ٹیک آف ایمرجنسی ایگزٹ ہینڈل کا کور کھول دیا‘ اس صورتحال پر عملے نے فوری طور پر پائلٹ کو اطلاع دی، جس نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس بلا لیا، طیارہ رن وے سے واپس ایپرن پر لایا گیا اور تمام مسافروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت جہاز سے اتار دیا گیا۔