پلازہ آتشزدگی واقعہ پر وزیراعلی کی قائم کردہ کمیٹی ایک ایک چیز کو دیکھے گی اور اپنی رپورٹ دے گی
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر وزیراعلی سندھ نے جو کمیٹی بنائی ہے، وہ ایک ایک چیز کو دیکھے گی اور تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی۔ واقعہ کے جو بھی محرکات سامنے آئیں گے، وہ سب کو بتائے جائیں گے