موٹرسائیکل سواروں نے 2خواتین پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا،کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیاتیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوامتاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا،پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سیفرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔