اسلام آباد(آن لائن )بانی پی ٹی کی آنکھوں کے معائنے کا معاملہ پرسپریم کورٹ نے 12 فروری کا 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق فرینڈ آف دی کورٹ نے رپورٹ جمع کرا دی، فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپریٹیڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کے بعد 23 اگست اور24 اگست 2023 کے حکمنامے پر عمل درآمد ہوچکا، بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ غیر موثر ہو چکا، ٹرائل کورٹ کی جانب سے 5 اگست 2023 کو حتمی فیصلہ سنائے جانے کے بعد یہ تمام درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں ، فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بگڑتی ہوئی حالت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا