بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کردی

 راولپنڈی (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی۔نئی لیگل ٹیم میں ایڈووکیٹ وحید انجم، عرفان نیازی، فیصل چوہدری اور محمد عمران شامل ہیں۔بانی  پی ٹی آئی کی نئی لیگل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے جیل حکام کو بانی  پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔