پنجاب میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع

ئیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
درخواست گزار، مدعا علیہان اور فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی
لاہور(آئی این پی)پنجاب میں اب جعلی مقدمات دائر نہیں ہوں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک لازم قرار دے دی گئی۔درخواست گزار، مدعا علیہان اور فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دیدی گئی، ضمانتی بانڈ جمع کرانے والوں اور بیانات دینے والوں پر بھی بائیو میٹرک لاگو ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق 20 جنوری 2026 سے ہوگا،