100 ہائی لاسز فیڈرز پر جدید برقی نظام متعارف کرایا جائیگا،رواں مالی سال ایشیائی بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ)لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں نمایاں کمی کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کمپنی کے 100 ہائی لاسز فیڈرز پر جدید برقی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیسکو حکام کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر ایریل بنڈل کنڈکٹر (اے بی سی) نصب کیے جائیں گے، جو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی مو?ثر روک تھام میں مدد فراہم کریں گے۔ منصوبے کے تحت 1300 کلومیٹر سے زائد علاقے میں جدید اے بی سی کنڈکٹر بچھائے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ میگا پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جدید کیبلز بچھائی جائیں گی جن میں برکی، بی آر بی، پنجاب یونیورسٹی فیڈر، نشاط کالونی، واہگہ، مانگا منڈی، شاہدرہ، راوی روڈ، حمزہ ٹاو?ن، شاہ پور اور بیدیاں روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔لیسکو کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بجلی چوری میں کمی آئے گی بلکہ نظامِ ترسیل بہتر ہونے سے صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔