سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف امور پر غور ، چہلم، عرس اور 14 اگست کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکواٹرز میں سول لائنز اور سٹی ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین?، عرس داتا صاحب اور 14 اگست کے پرامن انعقاد کے لیے مختلف امور زیر غور رہے۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین? اور عرس داتا صاحب? کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے واقعات رونما نہ ہوں۔انہوں نے محکمہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائے گئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ بلال صدیق کمیانہ نے منشیات کے خاتمے، جوئے کی روک تھام، اور موٹر سائیکل چوری کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب، سول لائنز اور سٹی ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔