پولینڈ کے ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔
الیگزینڈر نامی نوجوان نے کرایہ کے ہیلی کاپٹر سے اپنی محبوبہ اولیویا کو ساتھ بٹھا کر فضا میں "MARRY ME" اور دل کا نشان اسکیچ کیا۔یہ پیشکش یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں کی گئی، جب الیگزینڈر اور پائلٹ ہیلی کاپٹر میں ایک گھنٹے تک 700 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے رہے۔ پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کا روٹ "MARRY ME" کے الفاظ اور دل کے نشان کی شکل میں نظر آیا، جو فلائٹ ریڈار پر ٹریک ہونے کی وجہ سے دیکھے جا سکتے تھے۔جب اولیویا نے فلائٹ ریڈار پر پرواز کا روٹ دیکھا، تو وہ خوش ہو کر "ہاں" کہہ اُٹھی، اور اسی لمحے الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ کو شادی کی انگوٹھی پیش کی۔یہ رومانوی پیشکش ایک انوکھے اور دل کو چھو جانے والے انداز میں ہوئی، جس پر اولیویا نے خوش ہو کر جواب دیا۔