پہلی بیوی کے فرار کے بعد بنگلہ دیشی شہری نے پڑوسن سے شادی کی، ہیلی کاپٹر میں دلہن کو گھر لے آیا

پہلی بیوی کے فرار کے بعد بنگلہ دیشی شہری نے پڑوسن سے شادی کی، ہیلی کاپٹر میں دلہن کو گھر لے آیا

بنگلہ دیش میں ایک شخص نے پہلی بیوی کے چھوڑ کر جانے کے بعد پڑوسن سے دوسری شادی کی اور اپنی نئی دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لا کر سب کو حیران کر دیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ منشی گنج کے علاقے ٹونگی باری اپازلا کے کٹھاڑیہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں 39 سالہ کامل حسین، جو پیشے کے لحاظ سے اسٹیٹ ایجنٹ اور دو بیٹیوں کے والد ہیں، نے اپنی دیرینہ دوست اور پڑوسن 24 سالہ نوپور اختر سے شادی کر لی۔رپورٹس کے مطابق کامل حسین کی پہلی شادی کو دس سال گزر چکے تھے، تاہم اگست 2025 میں ان کی پہلی بیوی زیورات اور بھاری رقم ساتھ لے کر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔اس واقعے کے بعد کامل نے نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دلہن کو گھر لانے کا انتظام کیا۔

ہیلی کاپٹر کی آمد نے پورے گاؤں کو حیرت میں ڈال دیا، لوگ جمع ہو کر یہ منظر دیکھنے لگے۔کامل حسین کا کہنا تھا کہ "میں ہمیشہ خواب دیکھتا تھا کہ اپنی دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لاؤں، اور پچھلے دکھوں کے باوجود یہ خواب نوپور کے ساتھ پورا ہوا۔"انہوں نے اپنی نئی بیوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوپور نے ان کی زندگی میں خوشیاں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔