سرگودھا: پولینڈ کی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر کے اسلام قبول کر لیا

سرگودھا: پولینڈ کی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر کے اسلام قبول کر لیا

پاکستانی نوجوان مطیع اللّٰہ سے شادی کے لیے ایک اور غیر ملکی خاتون پاکستان پہنچ گئی ہے۔

 پولینڈ سے آنے والی اس خاتون نے سرگودھا میں پاکستانی نوجوان سے شادی کی رسم ادا کی۔شادی کے بعد خاتون نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام مریم رکھ لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ سلسلہ گزشتہ چند برسوں سے جاری ہے، جس میں غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں سے شادی کے لیے پاکستان آ رہی ہیں۔ شادی کی تفصیلات اور رسم و رواج کے حوالے سے مقامی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔