امریکا: شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی نژاد پائلٹ ہلاک، دلہن زخمی بچ گئی

امریکا: شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی نژاد پائلٹ ہلاک، دلہن زخمی بچ گئی

امریکی ریاست جارجیا میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی نژاد پائلٹ اور نوبیاہتا دولہا ہلاک جبکہ ان کی اہلیہ زخمی حالت میں بچ گئیں۔

26 سالہ ڈیو فیجی نے جمعے کے روز جیسنی فیجی سے شادی کی تھی، جس میں تقریباً 400 مہمان شریک ہوئے۔ شادی کی تقریب کے بعد جوڑا ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوا، تاہم پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی اور جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔حادثے میں ڈیو فیجی اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ جیسنی فیجی تقریباً 6 گھنٹے تک ملبے میں پھنسے رہنے کے بعد زخمی حالت میں ریسکیو کر لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق ڈیو فیجی کے والد جارج فیجی نے بتایا کہ بیٹے نے خراب موسم اور کم حدِ نگاہ پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور پرواز نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا، تاہم پائلٹ نے پرواز جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔امریکی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی یا موسمی حالات کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔