پی ٹی آئی کے سابق کو آرڈی نیٹر نے نواز شریف سے معافی مانگ لی

ماضی میں نواز شریف پر بلاجواز الزامات لگائے:جاوید بدر نے کھلا خط لکھ دیا ، اپنے کیے پر پشیمانی کا اظہار 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف پر ماضی کے الزامات اور تنقید پر معذرت کی گئی ہے۔اپنے خط میں جاوید بدر نے اپنے کیے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف پر بلاجواز الزامات لگائے اور نقصان پہنچایا۔جاوید بدر نے پی ٹی آئی کی قیادت میں سیاسی زہر پھیلانے میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور معاشرے میں تفرقہ پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے۔جاوید بدر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنائے جانے اور بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر کرپشن پر روکنے کے بعد پی ٹی آئی سے خود کو دور کرلیا تھا۔