حافظ طاہر محمود اشرفی وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر مقرر

چیئرمین علماء کونسل کو اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم شہبازشریف نے چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو   اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔وطن عزیز پاکستان بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔