انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سمیت مختلف حساس سکیورٹی معاملات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر، ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت، کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور قومی کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے ان کی تقرری کی منظوری دی۔دفاعی و سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سمیت مختلف حساس سیکیورٹی معاملات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔